سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی کی 272 نشستیں برقرار رکھنے پر متفق

Meeting

Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر گفتگو کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا کہ قومی اسمبلی کی 272 جنرل نشستیں برقرار رہیں گی۔

سپیکر ایاز صادق کہتے ہیں نئی مردم شماری کے مطابق، آبادی کی بنیاد پر حلقہ بندیوں میں توسیع ہو گی۔ وفاق، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی نشستیں بڑھ جائیں گی۔

ایاز صادق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بل رواں اجلاس میں ہی منظور کرا لیا جائے گا، کہتے ہیں مختلف جماعتوں کے اعتراضات پر نظرثانی کر رہے ہیں، کل تحصیل لیول کا ڈیٹا بھی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد معاملے پر مزید غور کے بعد حتمی فیصہ کریں گے۔