اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اِکا دکا واقعات کو سیکیورٹی کی مجموعی ناکامی قرار نہیں دیا جا سکتا۔
قومی مفاد کی قیمت پر دکانیں چمکانے والے سیاسی کلہاڑوں کے ذریعے ملکی اتحاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر واقعے کے بعد مایوسی پھیلانے والے دشمنوں کے آلہ کار ہیں۔
سول و عسکری قیادت کی ہم آہنگی سے سیکیورٹی صورتحال بہتری ہوئی ہے۔ مایوس ہونے کے بجائے دہشت گردی ختم کرنے کا عزم پختہ کرنا چاہئے۔