سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی مفادات کی خاطر قوم کویکسر فراموش کردیا ہے ۔نعیم کھوکھر

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے ملکی صورتحال پر سیاسی جماعتوں کے حالیہ رویوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اور عوام شدید عدم استحکام کا شکار ہیں قوم کو مسائل کا جن دھیرے دھیرے نگل رہا ہے بین الاقوامی سطح پر بھارت پاکستان کو تنہاء کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور اس کا ثبوت امریکہ کی جانب سے طیاروں کی فراہمی کو روک دیا جانا ہے۔

۔نعیم کھو کھر نے کہاکہ پورے ملک میں پنامہ پیپرز میں شائع ہونے والے آف شور کمپنیوں کا شور مچا ہوا ہے اور سیاستدانوں نے اپنے اپنے مفادات کے کھیل میں قوم کو یکسر فراموش کر رکھا ہے غریب عوام کو بجلی ،پانی ،گیس سمیت بنیادی ضروریات ،روزگار اور پائیدار امن کی عدم دستیابی کا سامنا ہے جسے حل کرنے کیلئے کوئی سیاسی جماعت جد وجہد کو تیار نہیں ۔