تمام سیاسی جماعتوں سے تعلقات بحال رکھنا چاہتے ہیں: فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم تمام سیاسی جماعتوں سے ورکنگ ریلیشن رکھنا چاہتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں یو سی 20 پی آئی بی کالونی سے جنرل کونسل کی نشست پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے متعلقہ ریٹرننگ افسر کے سامنے گئے۔ ریٹرننگ افسر نے کاغزات نامزدگی دیکھنے کے انہیں باضابطہ جانچ پڑتال سے مستثنی کر دیا۔

بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم مضبوط اور خود مختار بلدیاتی نظام کی حامی ہے۔ ایم کیو ایم بلدیاتی الیکشن کے بعد شہری اور دیہی علاقوں کو صحت اور صفائی کا مربوط نظام فراہم کرے گی۔

کراچی کے شہریوں کی سفری سہولت کے لئے جاپان کے تعاون سے سرکلر ریلوے بحال کرائے گی۔ توقع ہے کہ سپریم کورٹ بلدیاتی الیکشن کو التوا کا شکار نہیں ہونے دے گی۔ ہم تمام سایسی جماعتوں سے ورکنگ ریلیشن رکھنا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔