لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ایم پی اے و چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں ٹھوس اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ رات سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ایک تقریب میں ملاقات کے دوران کیا۔
حاجی قیصرامین بٹ القادری نے کہا کہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانے اور وطن عزیز پاکستان کو مکمل طور پر امن کا گہوارہ بنانے کیلئے سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اپنے اختلافات بالائے طاق رکھنا ہونگے۔
پوری قوم کو افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کے ہاتھ مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک دشمنوں کا صفایا کرکے پاکستان کے امن کو ناقابل تسخیر بنایاجائے، یہ وقت دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے بات کرنے کا ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کیا جائے۔ اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق ، شیخ محمد ایوب ، شیخ محمد یونس سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
میڈیا سیکرٹری حاجی قیصر امین بٹ سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن 180راوی پارک راوی روڈ لاہور