اسلام آباد (جیوڈیسک) شیریں مزاری نے رحیم یار خان انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے۔ سیاسی سرگرمیوں میں انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹیں غیر آئینی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان میں تاریخی جلسہ عام حکمرانوں کے لئے پریشانی کی بڑی وجہ ہے۔ تحریک انصاف کے مسلسل احتجاج اور کامیاب جلسوں نے شریف خاندان کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔ رحیم یار خان کی ضلعی انتظامیہ عوامی سمندر کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے اور جلسہ کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔