کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) معروف کامیڈین شفاعت علی کا سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی آفر سے متعلق بیان سامنے آگیا۔
سیاسی رہنماؤں سمیت مشہور شخصیات کی میمکری کرنے والے آرٹسٹ سید شفاعت علی نے اہلیہ ربیکا فریال کے ہمراہ آغا علی کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ اگر سیاست میں آنے کا موقع ملے تو کیا آپ راضی ہو جائیں گے۔
میزبان کے سوال پر شفاعت علی نے اپنے جواب میں حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دو بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے باضابطہ طور پر آفر ہوئی اور وہ آفر میڈیا سیل جوائن کرنے کی تھی جس میں اُن کے سیاسی نظریے کو تقویت دینا تھا اس آفر پر مجھے معقول تنخواہ بھی دی جا رہی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سیاست دانوں کی نقل اتارنے پر دھمکی نہیں بے شمار دھمکیاں ملیں، شفاعت علی
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے سیاست میں آنے کی یہ آفر ٹھکرا دی کیوں کہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر میں نے کوئی سیاسی جماعت میں شمولیت دے دی تو پھر یہ میرے کیریئر کی خود کشی ثابت ہوگی۔ اس لئے انکار کرنا ہی بہتر سمجھا جب کہ مجھے اپنے فیصلے پر کوئی مداوا بھی نہیں ہے۔