کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) تحصیل بار کروڑ کے الیکشن میں 3 گروپ کے مابین مقابلہ۔ چوہدری زاید عزیز گجر بھاری اکثریت سے صدر اور شہزاد جکھڑ جنرل سیکریٹری جبکہ چوہدری یوسف لائبریری سیکریٹری منتخب۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے تحصیل بار کروڑ کے الیکشن میں صدارت کیلئے چوہدری زاہد عزیز گجر ، پینل میں جنرل سیکریٹری شہزاد جکھڑ ، صدارت کیلئے اخلاق احمد خان ، پینل میں جنرل سیکریٹری عرفان قادری ، اور صدارت کیلئے صدیق اکبر کھرل اور پینل میں جنرل سکیریٹری اظہار کاہلو امیدواروں میں شامل تھے۔ جن میں چوہدری زاہد عزیز گجر نے 52 ، اخلاق احمد خان نے 32 اور صدیق اکبر کھرل نے 19 ووٹ حاصل کیئے۔ اسی طرح جنرل سیکریٹری کے امیوار شہزاد جکھڑ نے 50 ، عرفان قادری نے 32 اور اظہار کاہلوں نے 21 ووٹ حاصل کیئے۔ سیکریٹری لائبریری چوہدری یوسف نے 57 ووٹ حاصل کیئے۔
اسی طرح نائب صدر ملک اورنگزیب سیال ، جوائنٹ سیکریٹری شمس الدین سیہڑ ، فنانس سیکریٹری شیخ عارف محبوب پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ چوہدری زاہد عزیز گجر اور شہزاد جکھڑ نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بلکہ ان کی کامیابی وکلاء برادری کی مرہونِ منت ہے ۔ انشاء اللہ کامیاب ہو کر وکلاء برادری کیلئے بھرپور کام کرونگا۔