سوئٹرز (جیوڈیسک) خودور کوفسکی نے اپنا یہ بیان سوئٹرز لینڈ پہنچنے پر دیا ہے۔ ابھی گزشتہ روز ہی وہ جرمنی کے دارالحکومت برلن سے بازل پہنچے تھے۔ خودور کوفسکی نے تین ماہ کا ویزہ ملنے پر سوئس حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
خودور گزشتہ دس برسوں سے مالی جرائم کے مقدمات کے تحت قید تھے اور انہیں دسمبر میں روسی صدر ولادی میر پوٹن کی طرف سے معافی ملنے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ جرمنی پہنچے تھے۔