لندن (جیوڈیسک) الطاف حسین نے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام پر حملے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ملکی سالمیت کے درپے ہیں عوام کے بعد سیکورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے یہ صورتحال سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے اتحاد کی متقاضی ہے۔
الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ حکومت امیر مقام پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ دوسری جانب کراچی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے وفد نے سندھی اخبارات کے مدیروں سے ملاقات کی۔
وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اردو بولنے والوں کو برابری کے حقوق اور مواقع دیئے جائیں۔ ایم کیو ایم تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے۔