سیاسی و مذہبی جماعتیں مافیاز کی شکل اختیار کرچکی ہیں، امیر پٹی

karachi

karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ وہ طبقاتی نظام ہے جو نہ صرف حصول حقوق و انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے بلکہ اس طبقاتی نظام کے سہارے سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اسلحہ اور جرائم پیشہ عناصر کے بل بوتے پر مافیاز کی شکل اختیار کرکے ملک میں آئین و قوانین کی دھجیاں بکھیرنے کے ساتھ ہر طرح کے جرائم اور دہشتگردی کو بھی فروغ دیا ہے

جبکہ اسی طبقاتی نظام نے حکمران طبقے کو اتنا بااختیار بھی بنایا ہے کہ وہ ریاستی قوت اور اداروںکی مدد سے مخالفین کو کچلنے اور غدارقرار دینے و اثابت کرنے پر بھی قادر ہے اسلئے پاکستان کے محفوظ مستقبل کیلئے وطن عزیز سے طبقاتی نظام کا خاتمہ ضروری ہے۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی نے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کیخلاف 90 جیسا آپریشن کرکے تمام جماعتوں میں موجود جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو اسلحہ سے پاک کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حفاظت کے نام پر اسلحہ کی نمائش کا خاتمہ کیا جائے کیونکہ اسلحہ کبھی کسی کی محافظ ثابت نہیں ہوسکتا قوم کی حفاظت کیلئے آئین و قوانین پر بلا تفریق و تخصیص مکمل عملدرآمد اور حکومتی رٹ کی بحالی ضروری ہے جس کیلئے مقامی خود مختاری کا نفاذ ناگزیر ہے۔