لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام اور حسد میں عمران خان نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، کرپشن میں ڈوبی حکومت اور منصوبوں کیخلاف انکوائری روکنے کیلے نیب ترمیمی آرڈیننس لایا گیا۔
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا سلیکٹڈ حکومت سے کوئی ریلیف چاہئے نہ ہی اس کی ضرورت ہے، ن لیگ کی قیادت اور ہنماؤں کی بے گناہی عدالتوں میں ثابت ہوگئی، نیب قانون میں ترمیم سے ہمارا موقف سچ ثابت ہوا کہ نالائق اور نااہل حکومت ملک تباہ کر رہی ہے، ملک میں کاروبار، سرمایہ کاری اور صنعتیں بند ہیں، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملک کی معیشت، کاروبار، عوام کا روزگار سب تباہ کر دیا ہے۔