کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے ڈائریکٹر مانیٹری حمزہ ملک کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بیرونی رقوم کی آمد سے روپے کی صورتحال بہتر ہو گی۔
اسٹیٹ بنک کے قانون میں تبدیل کا ڈرافٹ قومی اسمبلی بھیج چکے ہیں۔ قرض لینے کی بڑی وجہ مالیاتی خسارہ ہے، آمدنی اور اخراجات کے فرق کو بہتر کئے بغیر خسارے پر قابو پانا مشکل ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں کچھ امور پر تبادلہ خیال ابھی جاری ہے۔ معیشت کی بنیادی خرابی ابھی بھی موجودہ ہے جس کو بہتر بنانے کے لئے آمدن بڑھانی ہو گی یا پھر اخراجات کم کرنا ہو گے۔