کراچی (جیوڈیسک) ملکی سیاسی صورتحال پر گورنر سندھ نے وزیر داخلہ ،گورنر پنجاب اور ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ملکی سیاسی صورتحال اور لاہور اور اسلام آباد میں احتجاج پروفاقی وزیر داخلہ نثار احمد۔
گورنر پنجاب محمد سرور اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ٹیلی فونک بات چیت میں رہنماؤں سے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور حکومت کی جانب سے کئے اقدامات کو سراہا۔ جبکہ تمام معاملات کو احسن طریقے سے سرانجام دینے پر زور دیا ہے۔