سیاسی صورتحال: وزیر اعظم آج مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کرینگے

Prime Minister

Prime Minister

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی تحریک اور تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کے ناموں کا اعلان آج وزیراعظم نواز شریف کرینگے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہ کمیٹی میں مسلم لیگ ن سمیت تمام جماعتوں کی نمائندگی ہو گی۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ کمیٹی کا مینڈیٹ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات ہوگا اور معاملے کا پرامن سیاسی حل تجویز کرے گی۔