لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رہ نما شاہ محمود قریشی نے منگل کے روز چوہدری برادران سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لاہور میں ہونے والی ملاقات چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر ہوئی، ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال اور طاہر القادری کے انقلاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تحریک انصاف کے اگلے ماہ چودہ اگست پر ہونے والے لانگ مارچ سے متعلق لیگی قیادت کو اعتماد میں لیا۔ ملاقات میں علامہ طاہر القادری کی جانب سے انقلاب کی کال دینے سے متعلق بھی گفت گو کی گئی۔