بوچھال کلاں کی خبریں 10/4/2016

Riaz Malik

Riaz Malik

بوچھال کلاں (نامہ نگار) معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک اقبال سرکھوال نے کہا ہے کہ علاقہ ونہار میں فیکٹریوں کی تعمیر سے علاقہ ترقی کرے گا جس سے مزور سے لے کر ہر شعبہ کے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے انہوں نے کہا کہ فیکٹریوں کے خلاف پراپگنڈہ کرنے والوں نے خود انہیں راہ دیکھائی اور اب سیاست چمکانے کے لئے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا مقصد علاقے کی پسماندگی دور کرنا ہے انہون نے ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے محسوس کیا کہ صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی علاقے میں ترقیاتی کام کرانا چاہتے ہیں اور مخالفین ان کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں تو میں نے ان کی حمایت کا فیصلہ کر لیا اور بوچھال کلاں میں ان کا تاریخی جلسہ کرایا انہوں نے کہا کہ جلسے کے روز بارش بران رخمت ثابت ہوئی جبکہ اولے جلسہ میں منافقوں کو بھگانے کے لئے پڑے اور جب منافق بھاگ گئے تو پھر سے جلسہ گاہ عوام سے بھر گیا انہون نے کہا کہ صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی جب واٹر سپلائی سکیم مکمل کرا لیں گے تو بوچھال کلاں کے غریب لوگوں کے پانی کے بل میں ادا کروں گا انہوں نے کہا کہ میری نہ تو فیکرٹریاں ہیں اور نہ ہی مائنیں اور نہ ہی میں کوئی جرائم پیشہ ہوں جس کا میں نے ان سے مفاد حاصل کرنا ہیں میں علاقہ ونہار کے26گائوں میں ترقی کا خواہاں ہوں انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں ان کے خلاف کسی کی ایما پر پراپگنڈہ کرنے کا افسوس ہے اب میرا تن من دھن ملک تنویر اسلم کے ساتھ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بوچھال کلاں (نامہ نگار) صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا مقصد صرف عوام کی فلاح اور علاقے کی ترقی ہے چین کے شہر شینگھائی سے ہمارے نمائندہ ریاض احمد ملک سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اقنہوں نے کہا کہ عوام نے ہر حال میں میرا ساتھ دیا میں ان کے مسائل حل کرنے اور حلقہ کی ترقی کے لئے کوئی بھی کام کرنے سے گریز نہیں کروں گا انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کا مقصد صرف ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے انہوں نے مسلم لیگ ن مخالف قوتوں کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر سکیں انہوں نے کہا کہ قوم پاناما لیکس کے پراپگنڈہ مہم پر کان نہ دھریں اور ملک میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے مکمل کرانے میں حکومت کا ساتھ دیں انہوںنے کہا کہ اس وقت ملک میں بجلی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے میگا پراجیکٹ پر کام ہو رہا ہے موٹر وئے اور راہداری منصوبے سے ملک میں سبز انقلاب آنے والا ہے جو مخالفین کی سیاسی زندگی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بوچھال کلاں (نامہ نگار) علاقہ ونہار میں بارش سے علاقہ میں سردی کی لہر دور گئی تفصیل کے مطابق ہفتہ کی شام علاقہ ونہار میں اچانک کالی گھٹائیں چھا گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے بارش شروع ہو گئی بارش سے پورے علاقہ میں سردی کی لہر ایک بار پھر سے شروع ہو گئی۔