میاں چنوں (نمائندہ خصوصی) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت اور مقبول و ہر دلعزیز اقلیتی رہنما چوہدری سلامت اللہ رکھا سابق ممبر ضلع کونسل و چئیرمین یونین کونسل 58 کی آخری رسومات امرت نگر فٹبال سٹیڈیم میںادا کرتے ہوئے ان کے جسدِ خاکی کو کاتھولک قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔واضح رہے کہ چوہدری سلامت اللہ رکھا5 مارچ بروز سوموار وفات پاگئے تھے لیکن امریکہ میں مقیم ان کے بھائیوں کے آنے تک ان کی تدفین موخر کر دی گئی تھی۔
اِس موقع پرممبر صوبائی اسمبلی مہر عامر حیات ہراج،سابق ضلعی ناظم سردار احمد یار ہراج،سابق نائب ضلعی ناظم پیر احمد ندیم بودلہ،پیر عاف زمان قریشی،پیر مشتاق شاہ کھگہ،احمر چیمہ ایڈووکیٹ،میاں شانِ الہی ایڈووکیٹ،ڈاکٹر مقصود مان،بشپ جان سیموایل،ممبر ضلع کونسل چوہدری ظہیر عباس،سہیل اقبال بھٹی ایڈووکیٹ،پیر ظہور حسین قریشی،خان عبدالغفار خان آفریدی،حنیف حمید ایڈووکیٹ،چوہدری اصغر سہیل،ممبر ضلع کونسل ناظر سوہن اورسابق ایم پی اے چوہدری شمعون قیصر بھٹی سمیت دور و نزدیک سے سرکردہ سیاسی ، سماجی و مذہبی شخصیات،صحافی و وکلا برادری، اورہزاروں سوگواران نے ان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔مرحوم کی نمازِ جنازہ ریورنڈفادر ریمنڈ سعیداور ریورنڈفادر ریاض گھوسل نے ادا کی جبکہ کرسچن رائٹرز گلڈ کے سنئیر مرکزی نائب صدر ساحل منیراور انسپکٹر بشارت شہزاد گل نے نے ان کے حالاتِ زندگی اور سیاسی وسماجی خدمات پر روشنی ڈالی۔علاوہ ازیں آئزک ٹی وی کی ٹیم نے جنازہ کی خصوصی کوریج کی۔