ہر دلعزیز سیاسی‘ سماجی و عوامی رہنما امیر پٹی کی تدفین آج ہو گی

 Ameer

Ameer

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے انفار میشن سیکریٹری عمران چنگیزی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق حر کت قلب بند ہوجانے سے خالق حقیقی سے جا ملنے والے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین گجراتی سرکار امیر علی سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویرکی تدفین آج ہوگی ۔ مرحوم امیر علی پٹی والا کو اسماعیلی قبرستان سخی حسن میں سپرد خاک کیا جائیگا جبکہ میت صبح 10بجے امیر پٹی کے بڑے صاحبزادے عرفان سولنگی پٹی والا کی رہائشگاہ واقع گلشن کریم بالمقابل اللہ والا بریانی ہا ¶س ‘ نزد گول مارکیٹ ‘ ناظم آباد سے اٹھایا جائے گااور خوجہ جماعت خانہ ناظم آباد میں صبح 11بجے دیدار جنازہ ہوگا۔

عمران چنگیزی نے مزید بتایا کہ امیر پٹی کی رحلت پر روشن پاکستان پارٹی ‘ گجراتی قومی موومنٹ ‘ پاکستان سولنگی اتحاد ‘ پاکستان راجونی اتحاد‘ سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن ‘ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن ‘کاٹھیاواڑسپریم کونسل ‘ دی آل میمن جنرل جماعت ودیگر سماجی تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان کو شدید صدمہ و دکھ پہنچا ہے اور وہ سخت رنجیدہ ہیں ۔عمران چنگیزی نے مزید بتایا کہ امیر پٹی کی رحلت پر اعلیٰ حکومتی ‘ سیاسی ‘ دفاعی ‘ صحافتی ‘سماجی اور عوامی شخضیات نے ان کے ورثا ¿ سے تعزیت کی ہے اور ان کی تدفین میں بھی شہر بھر کی معزز شخصیات بڑی تعداد میں شرکت کریں گی۔