سیاسی تعطل پاکستانی معیشت کیلئے خطرہ ہے، صدر ایشیائی بینک

Asian Development Bank President

Asian Development Bank President

اسلام آباد(جیوڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تاکی ہیکو نکاؤ نے کہا ہے کہ نئی شراکتی حکمت عملی کے تحت آئندہ پانچ سال کے دوران پاکستان کو 5 ارب ڈالر فراہم کریں گے‘ دیامر بھاشا ڈیم کی اہمیت سے آگاہ ہیں‘ سیاسی تعطل پاکستان کی مستحکم معیشت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے بھارت سمیت کسی ہمسایہ ملک سے این اوسی لینے کی ضرورت نہیں، اے ایف پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ سیاسی تعطل پاکستان کی مستحکم معیشت کو نقصان پہنچا سکتا ہے، پاکستان میں انتخابات کے ذریعے اقتدار کی خوش اسلوبی سے منتقلی پر بہت خوشی ہوئی تھی لیکن عمران خان نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگا کر ایک ماہ سے دھرنا دے رکھا ہے جو پاکستان کی مستحکم معیشت کے لیے نقصان دہ ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آنے سے خوفزدہ ہیں، اگریہ صورتحال مزید جاری رہی تو معیشت کو مزید نقصان ہوسکتا ہے۔ قبل ازیں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے وزیراعظم نواز شریف کیساتھ ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ 200 ملین ڈالر قرضہ کے معاہدہ پر پاکستان کیطرف سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سلیم سیٹھی نے دستخط کئے جبکہ پراجیکٹ معاہدے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین اور اے ڈی بی کیطرف سے کنٹری ڈائریکٹر وارنرر لی پاچ نے معاہدوں پر دستخط کئے، جبکہ اے ڈی بی کے صدرکی صدر، وزیر خزانہ، گورنر سٹیٹ بینک و دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔