سیاسی کشکمش، سٹاک ایکسچینج منفی زون میں بند ہوئی

Stock Exchange

Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) سیاسی کشمکش کے سبب سٹاک ایکسچینج ایک اور دن منفی زون میں بند ہوئی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب روپے کم ہوگئی۔ کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز ہی سے شیئرز فروخت کرنے کا سلسلہ رہا جو کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا۔

کاروبار کا آغاز ہنڈرڈ انڈیکس میں دو سو پوائنٹس کمی سے ہوا اور ایک موقع پر انڈیکس ساڑھے پانچ سو پوائنٹس گر گیا تاہم کاروبار کے اختتام تک خریداری کی لہر کے سبب انڈیکس نے واپسی کی راہ لی اور کاروبار کا اختتام دو سو بائیس پوائنٹس کمی سے اٹھائیس ہزار چھ سو تیس پر ہوا۔

مجموعی طور پر تین سو پچپن کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں دو سو ساٹھ کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہوئی، اکاسی میں اضافہ ہوا جبکہ چودہ کے شیئرز کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مجموعی طور پر چھ ارب چھبیس کروڑ روپے مالیت کے چودہ کروڑ سینتالیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر کے شیئرز میں سب سےزیادہ کاروبار ہوا۔