پولیٹیکل تھرلر فلم مدراس کیفیکے ڈائیلاگ پروموز جاری

Mumbai

Mumbai

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیراک اسٹار ہیروئن کی جوڑی اب بالی ووڈ کے ڈیشنگ ہیرو جان ابراہم کے ساتھ، پولیٹیکل ایکشن تھرلر فلممدراس کیفیکے ڈائیلاگ پروموز جاری کردیے گئے۔ ہدایتکار شوجیت سرکار کی فلم میں جان ابراہم بھارتی انٹیلی جنس ایجنٹ جبکہ نرگس فخری ایک انٹرنیشنل رپورٹرکے کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔

جان ابراہم اور رونی لاہری کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں خود جان ابراہم سمیت نرگس فخری، انشومن کھرانہ، جیکولین فرنانڈس، راشی کھنہ، لینا ماریہ اورسدھارتھا باسو اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ پولیٹیکل ڈرامہ فلم مدراس کیفے 23 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکی موسیقی شانتانو موئترا نے ترتیب دی ہے۔