سیاسی حکمت عملی کے تحت دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے تیار ہیں: مسلح افواج

Armed Forces

Armed Forces

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی، نیوی اور فضائیہ کے سربراہان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سیاسی قیادت کی حکمت عملی کے تحت دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ مسلح افواج سیاسی قیادت کی حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کامقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس جنرل راشد محمود کی زیر صدارت راول پنڈی میں ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلہ، چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ، سیکرٹری دفاع، سیکرٹری دفاعی پیداوار اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران شریک ہوئے۔ شرکاء نے سیکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے افواج کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیاسی قیادت کی حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔