کچھ سیاست دان قائد عمران کی مقبولیت اور تحریک انصاف سے اس حد تک خوف زدہ ہیں۔ فضہ ذیشان
Posted on April 14, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
لاہور : پاکستان تحر یک انصاف کی سینئر رہنما و نائب صدر علامہ اقبال ٹاون فضہ ذیشان نے کہا ہے کہ کچھ سیاست دان قائد عمران کی مقبولیت اور تحر یک انصاف سے اس حد تک خوف زدہ ہیں کہ خود ساختہ کروائے گئے سروے میں مقبولیت کا اضافہ کرواکر خوش ہو رہے ہیں اس طرح کے شاہی حکمران صرف اپنے درباری سوچ تک ہی محدود رہتے ہیں۔
جبکہ حقائق اس کے بر عکس ہو تے ہیں قائد عمران خان نے عوام کے لئے گمراہ سیاست کے دروازے ٹوڑنے میں اہم کردار ادا کیا اور ووٹ کی اہمیت بتا کر اپنی سیاست نہیں چمکائی بلکے عوام کو حقائق سے آگاہ کر تے ہوئے ووٹ کی طاقت کا بتایا انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ایک فیملی کا نام ہے جو کہ ایک نئی سوچ اور جذ بہ لیکر عوام کی خدمت کیلئے لوٹ مار کے بازار کا خاتمہ کرتے ہوئے امن ،کرپشن سے پاک محکمے ،خاندانی سیاست کا خاتمہ میرٹ پر یقین کی سوچ لیکر آگے بڑ ھے ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ جیت تحر یک انصاف کی ہو ئی اور ایک انقلاب آیا اور آئندہ الیکشن تک تحر یک انصاف کی مقبولیت اور اس کے جھنڈ ے ہر گھر میں ہو نگیں اور جیت اچھی سوچ اور جذ بے کی ہو گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com