26 سیاستدانوں کے اثاثے بیرون ملک سے واپس لانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

Shahbaz Sharif, Imran Khan, Nawaz Sharif

Shahbaz Sharif, Imran Khan, Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف، عمران خان، چودھری شجاعت حسین سمیت 26 سیاستدانوں کے اثاثے بیرون ملک سے واپس لانے کیلئے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف، عمران خان، شہباز شریف، چودھری شجاعت اور فاروق ستار سمیت 26 سیاست دانوں نے غیرقانونی طور پر اربوں روپے کے اثاثے بیرون ملک منتقل کیے۔

عدالت اثاثے ملک میں واپس لانے کا حکم دے کر انہیں قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کرے تاکہ ملک پر بیرونی قرضوں کا بوجھ ختم ہو سکے۔عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 19 مئی کو وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔