پشاور(جیوڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کرسی کا صحیح استعمال کریں اور عوام الیکشن میں صحیح لوگوں کا انتخاب کریں۔
خیبر ایجنسی سے امیدوار برائے قومی اسمبلی کے پشاور میں منعقدہ جلسے سے خطاب اور ذرائع سے گفتگو میں شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ ووٹ ہر بندے کے پاس امانت ہے۔
اس کا استعمال ہر شہری کا فرض ہے۔ جسے سوچ سمجھ کر استعمال کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا اچھے امیدواروں کو کامیاب کرانا چاہیے تاکہ ملک و قوم کی بہتر خدمت کر سکیں۔