قوموں کے مساوی حقوق والا پاکستان چاہتے ہیں، ایاز لطیف

Ayaz Latif

Ayaz Latif

حیدرآباد (جیوڈیسک) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر اور نامورقانون دان ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ ہم قائداعظم محمد علی جناح کے تصور، 1940 کی قرارداد اور جناح صاحب کی 11 اگست والی تقریر والااصل پاکستان چاہتے ہیں اور ایسے ملک کی جدوجہد کے لیے میدان میں ہیں جومکمل طور پر آزاد، خود مختار، جمہوری اور وفاقی ہو، جس میں تمام صوبوں اور قوموں کو برابری کی بنیاد پر حقوق میسر ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی عوامی تحریک کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ ہم ایسا ملک چاہتے ہیں جس میں سندھیوں، بلوچوں، پنجابیوں، پختونوں اور سرائیکیوں سمیت ہر شہری کو بلا تفریق یکساں حقوق اور ذمے داریاں حاصل ہوں۔ ملک کے عوام اب کرپٹ حکمرانوں، جاگیرداروں، وڈیروں، چوہدریوں اور عوام دشمن سیاستدانوں سے نجات کے لیے اپنا کردار ادا کریں ، پر امن جمہوری جدوجہد کے ذریعے قائداعظم محمد علی جناح کےاصل پاکستان کا حصول ممکن ہو سکتا ہے۔