لاہور (جیوڈیسک) ایوان اقبال لاہور میں تحریک انصاف کے سپورٹس اینڈ کلچر فورم کی تقریب سے ٹیلی فونک خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کو اس کی ٹریننگ مقابلہ کرنے کی صلاحیت عطاء کرتی ہے کھلاڑی آخری گیند تک مقابلہ کرتا ہے اور اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بطور کھلاڑی انکی مضبوط ٹریننگ ہے اس لئے مدمقابل سیاستدان انکا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جیت کر سپورٹس کا ایسا نظام لائے گی جس میں ٹیلنٹ کو اوپر لایا جا سکے اگر ہم اپنا نظام ٹھیک کر لیں تو کرکٹ ،ہاکی اور اسکوائش میں اپنا اعلی مقام حاصل کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر خطاب میں پارٹی رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے کالجز اور یونیورسٹیوں میں اسپورٹس فیکلٹی قائم کی جا رہی ہے اور سپورٹس کے نمبر ڈگری کا حصہ بنیں گے۔