سیاستدانوں کو وقار ، سنجیدگی اورصحیح ہدف کی نشاندھی اپنانا ہوگی
Posted on August 4, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
بلیک برن (پ۔ر) مرکز دار الاسلام بلیک برن کے جنرل سیکرٹری مولنا عبدالاعلےٰ درانی نے کہا ہے سیاستدانوں کو وقار، سنجیدگی اورصحیح ہدف کی نشاندھی اپنانا ہوگی عدلیہ سمیت تمام ریاستی اداروں کو احترام دینا ہوگا عمران کان کو عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہیئے۔
جاوید ہاشمی کی بات ماننے سے گریز کریں جو خواہ مخواہ کی محاذ آرائی کا سبق پڑھاتے ہیں۔ چیف جسٹس نے صحیح کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی اکڑ اور بلاوجہ سیاسی محاذ آرائی انہیں لے ڈوبی۔ شرمناک کالفظ ایک گالی ہی ہے۔ عاصمہ جہانگیر کا مشورہ بھی صائب ہے کہ سیاستدانوں کو عدلیہ سے نہیں الجھنا چاہیئے۔
عمران کو اپنے بہت بڑے سپورٹر ہارون رشید کی تجویز پر کان دھرنا ہوگا جنہوں نے کہا کہ عمران کو اپنی غلطی مان لینے کا کہا ہے سیاستدانوں نے ہرایک کو للکارنا سیاست کا حصہ بنا رکھا ہے لیکن اب سنجیدگی سے اپنا ہدف متعین کرنا ہوگا۔
کیونکہ عدلیہ چیف جسٹس کی سربراہی میں اپنے مقام و مرتبہ کو پہچان چکی ہے۔ مولانا درانی نے کہا٢٨ اگست سے پہلے عمران خان کو اپنی پوزیشن صاف کرلینی چاہیئے ورنہ اس الجھاؤ کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکل سکتا۔