لاہور (پ ر) سپریم کورٹ کا وزیراعظم کے نااہلی کے فیصلے اور ریفرنس نیب عدالتوں کو بھیجنے سے عوام کا عدالتوں پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔تاریخی فیصلے کا پوری قوم اور عالمی سطح پر سراہا جا رہاہیں۔نامزدعبوری وزیر اعظم کا کرپشن میں ملوث ہونامسلم لیگ ن کیلئے باعث ندامت ہے ،انکو چاہئے آئین پاکستان پر پورا اترنے والے سیاستدان کا نا م دے۔ان خیالات کا اظہار پاور گروپ آف لائرز کے چیئرمین محمد رضا ایڈووکیٹ نے پریس کلب لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وکلاء کرپشن اور کرپٹ مافیا کے آلہ کار نہیں ہیں۔، وکلاء اپنے کلائنٹ کا موقف بیان کرتے ہوئے اپنے وقار اور جذبات کو قابو میں رکھیں۔
احتساب کا عمل اب دیگر کرپٹ سیاست دانوں کا ہونا ضروری ہے۔ پٹواری اور تھانہ کلچر سے بدعنوانی اور رشوت سیاست دان حصہ دار ہیں۔ عدلیہ کے سپریم کورٹ کے فیصلے تر مسلم لیگ (ن) کی تنقید مناسب نہ ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ تمام لوٹی ہوئی ملکی دولت سوئس بنکوں سے واپس منگوانے کے لئے عدلیہ کا کارروائی کرنا چاہئے۔پوری قوم جے آئی ٹی کی جرات مندانہ تحقیقات کو سلام پیش کرتی ہے،ہمارے سایستدان جو قانون کی الف ب سے بھی واقف نہ ہے ان کا ٹی وی پر عدلیہ کے خلاف تنقید نا مناسب ہے،اس سے ملک میں احتساب کی راہ ہموار اور جمہوریت مضبوط ہو گی ۔فیصلے سے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ پوری قوم جے آئی ٹی کو تحفظ دینے پر سپریم کورٹ کی شکرگزار ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کو چاہئے کہ وہ فراخدلی سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرے ۔ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہر آنے والی حکومت نے کرپشن ختم کرنے اور کرپٹ افراد کے احتساب کانعرہ تولگایامگر اس جانب عملی طور پر پیش رفت نہیں کی گئی۔قانون کے آرٹیکل 62,63پر عملدرآمد کرنے کی بجائے آئین پاکستان پر تمام سیا ستدانوں کو پورا اترنا ضروری ہیں ۔اداروں کے احترام سے ہی موجودہ ملکی مسائل کاحل نکالاجاسکتاہے۔
انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے قول وفعل میں تضاد تھا جس کا خمیازہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی صورت میں انہیں بھگتنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان سیاسی عدم استحکام اور انتشار کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ ۔ اب وقت آگیا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے بغیر کسی دبائو کے کام کیا جائے۔ ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کو چاہئے کہ وہ فراخدلی سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرے ۔ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہر آنے والی حکومت نے کرپشن ختم کرنے اور کرپٹ افراد کے احتساب کانعرہ تولگایامگر اس جانب عملی طور پر پیش رفت نہیں کی گئی۔ اداروں کے احترام سے ہی موجودہ ملکی مسائل کاحل نکالاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے قول وفعل میں تضاد تھا جس کا خمیازہ آج سپریم کورٹ کے فیصلے کی صورت میں انہیں بھگتنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان سیاسی عدم استحکام اور انتشار کامتحمل نہیں ہو سکتا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چئیرمین پاور گروپ آف لائیرز محمد رضا ایڈووکیٹ ہائیکورٹ03004477436 باگڑی لا ایسوسی ایٹس1فرید کورٹ روڈ لاہور