گوجرانوالہ: سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی، رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ کچھ سیاستدان ”کرائے کی اپوزیشن” کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی تقدیر کے فیصلے چوراہوں پر نہیں ہوتے۔ عمران خان کو آئینی اداروں پر اعتماد کرنا چاہیے۔ حکومت کسی کے دھرنے اور مار چ سے خوفزدہ نہیں۔
پاکستان جس صورتحال سے گزر رہا ہے اس میں باہمی جھگڑے کی کوئی گنجائش نہیں۔ یہ وقت آپریشن ضرب عضب کی حمایت کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک میز پر بیٹھ کر ایک دوسرے کی بات سنیں اور مسائل کا حل نکالیں تاہم 14اگست کو کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے۔