ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر توفیق السدیری نے منبر ومحراب سے سیاسی مسائل پر گفتگو کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست علما کا کام نہیں ہے، وہ خود کو اس سے دور رکھیں۔
پچھلی چار دہائیوں کے دوران سعودی عرب سمیت مختلف مسلمان ملکوں میں اسلامی تحریکوں نے اپنے مخصوص تصور اقوام کی ترویج کے لئے وطن سے محبت اور دین و سیاست کا غلط مفہوم پھیلانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا جمعہ اور دیگر مواقع پر علما کا اصل کام لوگوں کو دین کی رہنمائی فراہم کرنا ہے۔