سیاستدان بن کر ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہوں، ملالہ یوسف زئی

Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

لندن (جیوڈیسک) لندن ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں سیاستدان بن کر ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہیں، برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی نے اک بار پھر اب پ پر یقین کو اپنا مشن بنایا، اور اپنے عز م کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے ملک کا مستقبل بدلنا چاہتی ہیں اورتعلیم کو ضروری بنانا چاہتی ہیں۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ بدقسمتی سے ہرشخص حالات کی بہتری کے لیے دوسرے کا شخص کا انتظار کرتا ہے۔

لیکن خود اٹھ کھڑا نہیں ہوتا، انہوں نے مسائل کے حل اور جنگ کے خلاف لڑنے کیلئے مذاکرات اور امن کو بہترین راستہ کہا، ملالہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے نمٹنا حکومت اور امریکا کا کام ہے، لیکن آئندہ نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے شدت پسندی اور دہشتگردی کے خلاف کھڑا کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ اللہ اور اپنے مقصد کی کامیابی پر یقین رکھتی ہیں اور مغربی دنیا میں بھی اپنی پشتون ثقافت کو اپنائے ہوئے ہوں، سوات کی حسین وادیوں سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسفزئی کو رواں ماہ دئیے جانے والے نوبل امن انعام کے لیے پسندیدہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔