ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی سیاست کی غلام گردشوں کے گرد گھومتی بالی ووڈ فلم” ستیا گرہ” آج سینما گھروں کی زینت بنے گی، کرینہ کپور فلم میں صحافی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کی کہانی مقامی سیاست کے گرد گھومتی ہے جسے روایتی سیاستدانوں نے اپنے گھر کی لونڈی بنا کر رکھا ہوتا ہے۔
معاملہ اس وقت بگڑتا ہے جب “مانیو” اجے دیوگن سیاست میں تبدیلی کی خواہش لے کر میدان میں اترتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں امیتابھ بچن ،ارجن رام پال اور امرتا را بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم میں کرینہ کپور عوام اور سیاست کے میدان میں ہونے والے ظلم کی رپورٹنگ کرتی نظر آتی ہیں،اسی لاکھ ڈالر کی مالیت سے بننے والی فلم پرکاش جھا کی ہدایت کاری میں بنی ہے۔