لاہور : امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ سیاست کو کاروبار بنانے والوں سے نجات وات کی اہم ضرورت ہے جماعت اسلامی کے امیدوار انتخابات میں حصہ اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے نہیں لیتے بلکہ وہ سیاست براے خدمت کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے حلقہ نمبر ایک اور چار سے انتخابی جلسوںسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسے سے امیر جماعت اسلامی پی پی 157کے امیر شریف الحق اور امیدوارن شاہد بھٹی اور سکندر اعظم نے بھی خطاب کیا۔ا نھوں نے کہا کہ ہم نے کنٹونمنٹ بورڈکے انتخابات میں اہل اور صاف ستھرے کردار کے حامل افراد کو ٹکٹ دیئے ہیں۔عوام پیشہ وارانہ اور باربار پارٹیاں بدل کر آنے والے بیر وپیوں کو پہچان چکے ہیں۔
عوام اب ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ سرمایہ داروں، جاگیردار،اور نام نہاد الیکٹیل سے عوام کو آب امیدیں وابستہ کرنا دھوکا اور فریب ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کیلئے سیاسی بیداری، دیانتدار قیادت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کارکنان رابطہ عوام مہم میں لوگوں کے گھروں تک پہنچ کر انھیں جماعت اسلامی کی دعوت دیں ممبر بنائیں اور جماعت اسلامی میں شامل کریں۔
اسلامی پاکستان سے ہی ملک سے کرپشن وکمیشن ،تعصب ولسانیت، فرقہ پرستی اور موروثیتی سیاست کاخاتمہ ممکن ہے۔انھوں نے کہا کہ عوام باربار پارٹیاں بدل کر آنے والوں اور لولی پاپ دینے والوں کو مسترد کردیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ووٹ کا صحیح استعمال ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ ہمارے امیدواران باکردار، امانت ودیانت حامل ہیں جس کی وجہ سے جماعت اسلامی کو عوام میں مقبولیت واعتماد حاصل ہے۔ اور ہماری خدمت بے لوث اور اللہ کے لیے ہے۔