گوجرانوالہ (جیوڈیسک) سازش کے تحت ملک وقوم کو انتشارکی طرف دھکیلا جارہاہے۔ ہم غیر آئینی اور غیر جمہوری تبدیلی کی کسی بھی صورت حمایت نہیں کرتے۔ اسمبلیوں کواپنی آئینی مدت پوری کرنا چاہئے۔
احتجاج اور دھرنوں سے منتخب وزیر اعظم کو ہٹانے کی روایت ملک کو ایک بار پھر 90 کی دہائی والی سیاست کی طرف لے جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ کے عوام پارٹی مفاد سے بالا تر ہو کر جماعت اسلامی کی ریلی میں شرکت کریں کیوں کہ یہ ملک کی بقا ء کا معاملہ ہے۔