سیاست اور جمہوریت بند گلی میں داخل ہو گئی، سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیاست اور جمہوریت بند گلی میں داخل ہو گئی ہے، وہ فریقین کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔ پنجاب میں لاکھوں افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے۔

منصورہ لاہورمیں جماعتِ اسلامی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا،امیر ِجماعت اسلامی نے کہاکہ وہ حکومت ، پی ٹی آئی اور عوامی تحریک سے رابطے میں ہیں، رحمان ملک کے آف لوڈ ہونےکی وجہ سے جرگے کا اجلاس ملتوی ہوا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ فریقین کو کچھ پیچھے ہٹنا پڑے گا، ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ہی قوم کو بحران سے نکالا جا سکتا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ تینوں فریقین کو جمہوریت، آئین اورعوام کے لئے اپنے خول سے باہر نکلنا ہو گا،ان کے پاس وقت کم ہے، ہٹ دھرمی کے بجائے لچک کا مظاہرہ کریں۔ کالا باغ ڈیم کےسوال پر امیر جماعتِ اسلامی نے کہاکہ اس حوالے سےان کا مؤقف وہیہے جو پوری قوم کا ہے۔