کراچی (جیوڈیسک) سیاسی بے چینی کے باعث روپیہ کی قدر کو سہارا نہیں مل پارہا۔ انٹر بینک میں ڈالر آج مزید 33 پیسے مہنگا ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے آغاز ہر پہی روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ دیکھا گیا۔ ڈالر کی مانگ بڑھ جانے سے امریکی کرنسی 102 روپے 85 پیسے کی سطح پر جاپہنچی۔
سیاسی میدان میں آئے روز کی ہلچل کے باعث سرمایا کار غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہیں اور گھبراہٹ میں ڈالر کی خریداری کے باعث روپیہ کمزور ہو رہا ہے۔