ملکی سیاست میں عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں: پرویز رشید

Pervez Rashid

Pervez Rashid

لاہور (جیوڈیسک) پرویز رشید نے کہا عمران خان بتائیں کہ کوئی شخص وزیراعظم نواز شریف کے پاس پندرہ کروڑ کی آفر لیکر کیوں نہیں آیا۔

چئیرمین پی ٹی آئی کو جس نے پندرہ کروڑ روپے کی آفر کی اسے اچھا آدمی بھی قرار دے رہے ہیں جو افسوسناک ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا بیانات کے تضاد نے عمران خان کی سیاست کو خطرات سے دوچار کر دیا جس باعث ان کے لوگ اِدھر اُدھر دیکھ رہے ہیں۔