ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی اور کنگ خان نے کہہ دیاکہ وہ سیاست کے بادشاہ نہیں بنناچاہتے۔ اداکارہیں اور اداکار ہی رہناچاہتے ہیں۔کیرالہ کے دورے میں صحافیوں سے گفتگو میں کنگ خان نے واضح کیاکہ سیاست میں آنا ان کاکبھی شوق نہیں رہا۔
اسے پیشہ ورافرادکیلیے چھوڑدیناچاہیے۔انھوں نے کہا کہ نہ جانے کیوں ان سے سیاست کے حوالے سے پوچھاجاتاہے جبکہ انھوں نے کبھی ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا۔وہ اچانک سیاست دان نہیں بن سکتے۔
یہ ایک پیشہ ورانہ میدان ہے جس کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا انھوں نے ساری زندگی اداکاری کی ہے اوراس میں مزیدبہتری لانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔