لاہور (جیوڈیسک) پاکستان میں طویل قیام کے بعد عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری بیرون ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے، عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری پہلے دبئی اور پھر لندن جائیں گے۔ روانگی سے قبل طاہرالقادری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 70 دن کے دھرنوں نے کارکنوں اور عوام میں سیاسی شعور بیدار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے دوروں کا مقصد جماعت کو منظم کرنا ہے۔دورے کے بعد ملک کی سیاست میں تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی جماعت کو منظم کرنے کے لئے ملک ملک جاؤں گااور 17 نومبر تک واپس آجاؤں گا۔