سیاست پارلیمنٹ میں ہو گی سڑکوں پر نہیں : صدر زرداری

President Zardari

President Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدرآصف علی زرداری نے کہ ہے کہ وہ آئندہ نہ وزیر اعظم بنیں گے نہ صدر۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لاہور اپنے دوستوں کی میزبانی دیکھنے نہیں پیپلز پارٹی کو منظم کرنے آ رہے ہیں۔ ایوان صدر میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ عدلیہ سے سیاست کرا رہے ہیں۔

نواز حکومت کے خلاف سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں بات کریں گے سڑکوں کی سیاست ختم کر دیں گے بلاول آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ آئندہ صدر بنیں گے نہ وزیر اعظم۔ انہوں نے کہا کہ وہ پیپلزپارٹی کے نئے ورکرز کی حوصلہ افزائی کریں گے اور پرانوں کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیں گے۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ وہ لاہور اپنے دوستوں کی میزبانی دیکھنے نہیں پیلزپارٹی کو منظم کرنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو حق دیا بھارت میں یہی حق ہزاروں جانیں گنوا کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے، مفاہمت، صبر اور مزاکرات کا راستہ اپنانے کی صلاحیت جیل اور بی بی سے سیکھی۔ آئینی ترمیم 58 ٹو بی وزیراعظم کو دینے پر پارٹی میں اختلافات تھے بہت جلد ثابت کریں گے کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی بڑی جماعت ہے ایک دنگل ہارے ہیں ابھی اور دنگل باقی ہیں۔