ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم سٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ سیاست میں کسی صورت حصہ نہیں لیں گے۔ ممبئی بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ سیاست میں شمولیت نہیں چاہتا۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں شامل نہیں ہونا چاہتا تاہم کسی سوشل کاز کا حصہ ضرور بنوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک سیاست بھی سوشل ورک ہی ہے۔ اگر کوئی شخص سیاست میں ہوتے ہوئے اپنے حلقے کی فلاح و بہبود پر توجہ دیتا ہے تو یہ سوشل ورک ہی کہلاتی ہے۔