لاہور (اقبال کھوکھر) نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری طالب حسین نے بلدیاتی انتخابات کے اگلے روز پبلک سیکریٹریٹ نیشنل پارٹی پنجاب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یونین کونسل 158 وارڈ نمبر4 اہور میں نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوا ربرائے جنرل کونسلرحمید علی واضح اکثریت سے کامیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی صوبہ پنجاب میں تنظیم سازی کے دوران پہلی بار بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اورصوبائی دارالحکومت لاہور میں نیشنل پارٹی کے امیدوارکی کامیابی سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ عوام نیشنل پارٹی کے منشور اور قیادت پر اعتماد کرتے ہیں۔
طالب حسین نے ان تمام ووٹرز وسپورٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نیشنل پارٹی کے نامزدامیدواران کو ووٹ کاسٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہارجیت سیاست کاحصہ ہے مگر ہم عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے۔اس موقع پر کارکنان کی بھاری تعداد بھی موجود تھی۔