ملکی سیاسی بحران کے حل کی امیدیں لوٹ آئی ہیں:میاں منظور احمد وٹو

Mian Manzoor Ahmed Watto

Mian Manzoor Ahmed Watto

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے ایک بیان میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی طرف سے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی ثالثی کی دعوت قبول کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے ملک کے موجودہ سیاسی بحران کے حل کی پرامن امیدیں لوٹ آئی ہیں جس بحران نے قومی زندگی کو کئی مہینوں سے یرغمال بنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سید خورشید شاہ نے ہمیشہ مخالف پارٹیوں کو اپنے اختلافات ازخود حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور کو چیئرمین آصف علی زرداری شروع ہی سے تمام سیاسی پارٹیوں پر زور دے رہے ہیں کہ سب سے پہلے دہشتگردی اور انتہا پسندی کی لعنت کو شکست دی جائے، اسکے بعد سیاست کرنے کے لیے انکے پاس بڑا وقت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے محاذ آرائی کی سیاست میں شعوری طور پر حصہ نہیں لیا۔