سیاست کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا: سراج الحق

Sirajul Haq

Sirajul Haq

لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اُن کی جماعت نے ہمیشہ اصولوں کی بات کی ہے۔

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن جماعت اسلامی اور تحریک انصاف اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا موجودہ سیاسی صورتحال میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف دونوں کہتے ہیں ان کا ساتھ دیں۔ جماعت اسلامی نے مسائل حل کرنے کو ترجیح دی ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ اُن کی خواہش ہے سیاست میں مسائل بڑھانے کے بجائے انہیں کم کرنے میں کردار ادا کیا جائے۔