بزرگان دین کی بدولت برصغیر میں اسلام پھیلا اور آج ہم انہیں کی پیروی کر رہے ہیں۔ نشاط ضیاء قادری

Karachi

Karachi

کراچی: حق پرست صوبائی مشیر برائے مذہبی امور محمد حسیب خان نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر عمل کرکے انسانی زندگی کو عملی نمونہ اور معاشرے میں انقلاب لایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اطہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی میں خانقاہ محمدیہ ،صابریہ ،چشتیہ کے زیر اہتمام حضرت قبلہ با با مخدوم محمد شاہ میاں کے 36ویں سالانی مرکزی عرس کے سلسلے میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ،رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم ،میونسپل کمشنر طلعت محمودکے علاوہ پاکستان بھر سے آئے ہوئے مریدین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی صوبائی مشیر محمد حیسب خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ دین اسلام ہمیں انسان دوستی اور امن کا دوس دیتا ہے اسلام میں دہشت گردی انتہاپسندی کی سخت ممانعت کی گئی ہے۔

ہمارے بزرگان دین نے محبت اور اپنے اخلاق کے ذریعے اسلام کو فروغ دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری نے کہ فروغ اسلام اور دینی تعلیمات کے حوالے سے حضرت مخدوم محمد شاہ میاں کی خدمات بیان کرتے ہوئے کہاکہ بزرگان دین کی بدولت برصغیر میں اسلام پھیلا اور آج ہم اپنے انہیں بزرگان دین کی پیروی کرتے ہوئے اسلام کو فروغ اوراس کے زریعے معاشرے میں سدھار لانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے بزرگان دین کی پیروی کرنے کی توفیق عطاء فرمائے تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی خوشحالی اور ایم کیو ایم کے قائد ،قائد تحریک محترم الطاف حسین کی صحت و تندروسی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔