این اے 149، پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی شروع، عامر ڈوگر کو جاوید ہاشمی پر برتری

Multan Polling Result

Multan Polling Result

ملتان (جیوڈیسک) پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے۔ حلقے میں 286 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے جن میں سے 90 پولنگ سٹیشن حساس اور 16 انتہائی حساس قرار دیئے گئے۔ حساس پولنگ سٹیشنز پر رینجرز تعینات کی گئی جبکہ 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار بھی الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

متعدد پولنگ سٹیشن پر عملہ اور سامان نہ پہنچنے کے باعث ووٹرز کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تاہم پولنگ عملہ ، بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان پہنچنے کے بعد پولنگ شروع ہو گئی۔ شمس آباد میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کا آمنا سامنا ہو گیا۔ دونوں جماعتوں کے ڈنڈا بردار کارکنوں کا ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پریزائڈنگ آفیسر نے پولنگ روک دی کچھ دیر کیلئے پولنگ روک دی تھی۔ تاہم رینجرز نے پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر لیا۔

نواز لیگ کی افشین بٹ نے دھاندلی کا الزام لگا دیا۔ حلقہ این اے 149 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 527 ہے ۔ ان میں سے ایک لاکھ 85 ہزار 862 مرد ووٹرز جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 665 ہے۔ مردوں کے لئے 144 جبکہ خواتین کے لئے 142 اور 774 پولنگ بوتھز بنائے گئے تھے ضلع بھر میں آج عام تعطیل اور دفعہ 144 نافذ رہا۔

انتخابی دنگل میں مسلم لیگ نواز کے حمایت یافتہ جاوید ہاشمی اور پاکستان تحریک انصاف کی ہمدردیاں حاصل کرنے والے آزاد امیدوار عامر ڈوگر کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔