اسلام آباد(جیوڈیسک)الیکشن کمیشن نے الیکٹرونک پر چی تیار کر لی، اب آپ ایک ایس ایم ایس کیذریعے اپنیانتخابی حلقے اور پولنگ سٹیشن کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ سٹیشن اور انتخابی حلقے کو ایس ایم ایس سروس سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ انتخابات میں کاغذ کی پرچی کی ممانعت ہو گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ آٹھ تین صفر صفر (8300) پر شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کرکے انتخابی حلقہ اور پولنگ سٹیشن معلوم کیا جاسکتا ہے۔ الیکٹرونک پرچی مین ووٹ نمبر اور بلاک کوڈ بھی درج ہیں۔