پولنگ اسٹیشن کے اندر گر بڑ کا ذمہ دار پریذائیڈنگ آفیسر ہو گا

Presiding Officer

Presiding Officer

پولنگ اسٹیشن کے اندر گڑ بڑ کا ذمہ دار پریذائیڈنگ آفیسر ہوگا، سیکریٹری الیکشن کہتے ہیں ضمنی الیکشن کے بعد بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں گے۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ڈی آئی خان میں الیکشن کچھ عرصے کے لئے ملتوی رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا چاروں صوبوں کے 41 حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے اور 7 ہزار پولنگ اسٹیشنز میں سے 2600 حساس اور 1850 حساس ترین قرار دیئے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنایا گیا ہے اور پاک فوج ضمنی انتخابات میں تعاون کر رہی ہے۔ سیکریٹری الیکشن اشتیاق احمد نے کا کہنا تھا پولنگ اسٹیشن کے اندر دھاندلی کا ذمہ دار پریذایڈنگ افسر ہو گا۔